مریم اورنگزیب

22 کروڑ عوام عمران خان کی نااہلی نالائقی،جھوٹ اور کرپشن کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر  وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب اِس ملک کے 22 کروڑ عوام کا سوچیں جو آپ کی نااہلی نالائقی ،جھوٹ اور کرپشن کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کا کہ عمران صاحب کا تین سال نیب نیب اور اب ایف آئی اے ایف آئی تین سال سے نواز شریف شہباز شریف اور نواز شریف شہباز شریف جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرم کریں پاکستان اور برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلے آپ کے منہ پہ طمانچہ نہیں، زور دار طمانچے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ تین سال نیب کو استعمال کیا اور اب بچے کچھے دن عوام کی بھوک افلاس، مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی ایف آئی اے کی نذر ہو رہی ہے نیب نے تین سال کے دوران ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا اور اب ایف آئی اے سے وہی تماشہ پھر کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے کریں لیکن عوام کی بھوک اور افلاس تو کم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے