رضا ربانی

امت مسلمہ او آئی سی سے مایوس ہوچکی ہے۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینیوں کی حمایت میں اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے امت مسلمہ او آئی سی سے مایوس ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو یہ امید تھی کہ غاصب اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں اور مسجد اقصی پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد او آئی سی معاشی پابندی سمیت دیگر عملی اقدامات کرتی۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ اب تک او آئی سی کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے جس سے امت مسلمہ کی امیدوں پر پانی پھیر گیا ہے۔ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہولوکاسٹ سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم امہ سمیت دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

اگر جج صاحبان پریشر نہیں برداشت کرسکتے تو وہ انصاف بھی نہیں دے سکتے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری نے کہا کہ سول اور سیشن عدالتوں کو بغیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے