شیری رحمان

وفاقی حکومت پانی کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جان بوجھ کر پانی کا نیا تنازعہ کھڑا کررہی ہے جبکہ حکومت کو پانی کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ارسا ہمیشہ پانی کی کمی کا بہانہ بناکر صرف سندھ کا پانی کم کرتا ہے جو سندھ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ معاملہ پانی کی کمی کا نہیں ہے بلکہ اس کی منصفانہ تقسیم کا ہے۔ صرف ایک صوبے کا پانی کم کرنا ٹھیک نہیں۔

سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پانی کا نیا تنازعہ پیدا نہ کرے۔ سندھ کو پانی کے حصے سے محروم کرنے سے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ سندھ کا زراعت کا شعبہ مجموعی قومی زرعی پیداوار میں 23 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے