انوار الحق کاکڑ

الیکشن کی تاریخ دینا نگراں حکومت کا نہیں، الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا نگراں حکومت کا نہیں، الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے لاہور میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور پختونخوا کے انتخابات میرے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکے تھے، آرٹیکل 254 کہتا ہے کہ کوئی کام تاخیر سے ہونے کی وجہ سے غیرقانونی نہیں ہو جاتا۔ نگراں حکومت عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو وسائل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت عبوری جمہوریت ہے مستحکم جمہوریت نہیں، انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگراں حکومت کا کام انتخابی ادارے کی معاونت کرنا ہے، ہمیں ایک دوسرے کے سیاسی نظریات کا احترام کرنا ہوگا،

انہوں نے کہا کہ طالبعلمی کا زمانہ انسان کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے، نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، درست فیصلے آپ کی ترقی اور کامیابی کے ضامن ہوتے ہیں، تعصبات سے بالا تر ہو کر ہمیں قومی ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے