انوار الحق کاکڑ

الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، ریاستی رٹ پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔ نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، ریاستی رٹ پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق ابہام اب ختم ہوجانے چاہئیں، فیصلے کسی کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ قوانین کے تحت ہوں گے۔ انتخابات کے حوالے قانون موجود ہے، اس حوالے سے ایک آئینی ادارہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی موجود ہے، میرے خیال میں وہ اپنے پراسس کو شروع کرچکے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایسے ہی جاری رہے گا، چاہے ہمارا اقتدار ایک ماہ کیلئے ہو یا 3 ماہ کیلئے یا سوا تین ماہ کیلئے، ہم اپنے آخری گھنٹے تک ریاست اور حکومت کی رٹ برقرار رکھنے میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور حکومت میں ایک مستقل مزاجی نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کو طول دینا ہماری ترجیحات میں شامل نہیں، چاہتے ہیں جب بھی منتخب حکومت آئے ہم ان کے سامنے ایک مثال چھوڑ کر جاچکے ہوں، لوگ اُن کو اس کا حوالہ دے سکیں کہ اگر یہ نگران دور میں ہوسکتا تھا تو اب آپ کے پاس مینڈیٹ موجود ہے عوامی مفادات کے اقدامات آخر کیوں نہیں لیے جاسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے