ایف آئی اے

الیکشن کمیشن کی منظوری سے ایف آئی اے میں تبادلے

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی منظوری سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں تبادلے کردیے گئے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایف آئی اے میں تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجاہد اکبر خان کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی سے ایڈیشنل ڈی جی ساؤتھ کراچی تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ یاسین فاروق ڈائریکٹر ٹریننگ سے ڈائریکٹر بی ایم ایس تعینات کردیے گئے ہیں۔ احسان منظور ڈائریکٹر بلوچستان سے ڈائریکٹر ٹریننگ اسلام آباد تعینات کیے گئے اور عمران محمود کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر ایڈمنسٹریشن سے ڈائریکٹر بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طارق پرویز کو ڈائریکٹر انسپیکشن سے ڈائریکٹر لاء تعینات کیا گیا، جبکہ سید شاہد حسن ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سائبر کرائمز تعینات کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ انعام اللّٰہ خان گنڈا پور کو  ڈائریکٹر ایولیو ایشن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ قیصر بشیر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر عملدرآمد و نگرانی تعینات کر دیا گیا، مسعود نسیم ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء ایف آئی اے اسلام آباد تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آزادکشمیر

آزاد کشمیر؛ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان

مظفرآباد (پاک صحافت) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے