الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روک دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روکتے ہوئے سیکرٹری قومی اسمبلی کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روک دیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ سیکرٹری قومی اسمبلی کو مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے۔

جاری مراسلے میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیاں نہ کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کسی قسم کی بھرتی نہ کی جائے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہر طرح کی بھرتیوں پر پابندی اس لیے لگائی جارہی تاکہ یہ بھرتیاں آنے والے عام انتخابات پر اثرانداز نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے