ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر سندھ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو خبردار کردیا

کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو لیکن کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتنی ویکسین ہمارے پاس دستیاب نہیں جتنے لوگ لگوانے آرہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بنگالی اور برمی لوگوں کے علاقوں میں بھی ویکسی نیشن سینٹر کھولے گئے ہیں جبکہ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کھولے جارہے ہیں، اس کے علاوہ گرین لائن کے ٹریک پر ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹربنانے پر بات ہورہی ہے۔ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان کی بھی ویکسی نیشن ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

معیاری تعلیم کا فروغ اولین ترجیح، کوشش ہے کوئی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیاری تعلیم کا فروغ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے