سراج الحق

الیکشن کا معاملہ عوام سے جڑا ہے، بہتر ہوتا  اس پر چیف جسٹس فل کورٹ بناتے، سراج الحق

راولپنڈی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کا معاملہ عوام سے جڑا ہے، بہتر ہوتا  اس پر چیف جسٹس فل کورٹ بناتے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لیے الیکشن ناگزیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جاری بیان میں  کہا ہے کہ چیف جسٹس نے الیکشن مسئلہ پر ازخود نوٹس لے کر خود کو مشکل میں ڈالا ہے۔ سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ بحران میں کمی کے لیے پارلیمانی جماعتوں کو ڈائیلاگ کی طرف لا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے جاری بیان میں مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ کی طرف آنا ہوگا، سیاسی جماعتوں میں ڈیڈلاک برقرار رہا تو کوئی اور فائدہ اٹھا لے گا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے