مولانا عبدالغفور حیدری

الیکشن میں مزید تاخیر کی تو احتجاج کریں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری

لاہور (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن میں مزید تاخیر کی گئی تو احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے الیکشن کمیشن کے جنوری میں عام انتخابات کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کروائے جائیں، مزید تاخیر کی گئی تو احتجاج کریں گے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما کا کہنا تھا کہ بلا تفریق سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ الیکشن کمیشن سے کہہ دیا 2018ء کی تاریخ دہرائی تو جے یو آئی مزاحمت کرے گی، الیکشن میں مزید تاخیر کی تو احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے