خواجہ آصف

الیکشن میں ایک دو ماہ کی توسیع ہوسکتی ہے، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے حساب سے انتخابات نومبر میں ہوں گے، بہت زیادہ ہوا تو ایک دو ماہ کی توسیع ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  آئین کے مطابق پاکستان میں انتخابات 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بعض تکنیکی بنیادوں پر الیکشن کمیشن چاہے تو ایک دو ماہ کی توسیع کر سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ اگر حلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری کے تیسرے ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ میری رائے کے مطابق آئینی تقاضہ ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں، دسمبر تک حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونا ہے۔ میری رائے کے مطابق آئینی تقاضہ ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں، دسمبر تک حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونا ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا تھا کہ آئین میں درج ہے کہ ایک مردم شماری پر دو الیکشن نہیں ہوں گے، آئین کہتا ہے کہ مردم شماری نوٹیفائی ہو جائے تو حلقہ بندیاں ضروری ہیں، حلقہ بندیاں آئینی ضروریات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے