مرتضی سولنگی

الیکشن سے سامنے آنے والی منتخب قیادت کو چاہیے بنیادی مسائل حل کرے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن سے سامنے آنے والی منتخب قیادت کو چاہیے بنیادی مسائل حل کرے۔لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ معاشی مسائل، آبادی پر کنٹرول اور گورننس ریفارمز پر کام کرنا ہو گا۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ 17 اگست 2023ء کو ہماری کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، اگلے روز میں نے کہا تھا پاکستان آئینی قوت کے تحت چل رہا ہے، نگراں حکومت بھی آئین کے تحت ہی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک عوام کے منتخب نمائندوں کو چلانا ہے، پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کا اہم کردار ہے، آئین میں شامل ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہوں گے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ جناح صاحب کی دستور ساز اسمبلی کی تقریر میں سب واضح ہے۔ صحت اور تعلیم کے اداروں میں اقلیتوں کو نکال دیں تو کچھ بھی نہیں بچتا۔واضح رہے کہ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ خواتین، نوجوان اور خواجہ سرا سب برابر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے