ایمل ولی خان

اقلیتی برادری کیخلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں۔ ایمل ولی خان

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ اقلیتی برادری کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سکھ برادری کے دو افراد کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، شہریوں بالخصوص اقلیتی برادری کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے واقعات میں شدت دیکھنے کو آرہی ہے۔ اے این پی سکھ برادری اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں سمیت عام شہریوں اور اقلیتی برادری کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے صوبہ بھر میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے