جاوید لطیف

اعظم خان کے بیان نے سائفر کا بھانڈا پھوڑ دیا، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ  اعظم خان کے بیان نے سائفر کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی۔ ریاست اور اداروں کے خلاف ذہن سازی کے نتیجے میں ہی 9 مئی کے واقعات ہوئے، انصاف کے نام پر قوم کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے شکوہ کیا ہے کہ آج بھی آئین و قانون پر بالکل عمل نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کا آئین و قانون غریب کے لیے ہے، طاقت ور کے لیے نہیں۔ وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں امیر و غریب کے لیے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ مذہب کا استعمال کر کے ریاست کے ساتھ کھیلنے والوں کو قوم یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ کچھ لوگ باہر بیٹھ کر ریاست کے خلاف استعمال ہوتے ہیں، آئین و ریاست کے خلاف بولنے والے پر آرٹیکل 6 کیوں لاگو نہیں ہوتا؟

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے