محسن نقوی کا دو وزارتوں کیلئے صرف ایک دفتر استعمال کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے دو وزارتوں کے لیے صرف ایک ہی دفتر کے استعمال کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی نے وزارت انسداد منشیات کا دورہ کیا اور اس دوران وزارت انسداد منشیات میں اپنا دفتر استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے ایک ہی دفتر کافی ہے، دو وزارتوں میں دفاتر وسائل کا ضیاع ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت انسداد منشیات میں میرے دفتر کے اسٹاف کو کسی اور شعبے میں تعینات کیا جائے۔ محسن نقوی نے وزارت انسداد منشیات میں منسٹر آفس بند کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر انسداد منشیات محسن نقوی نے اجلاس کی صدارت بھی کی، اس دوران انہیں وزارت کے امور کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلیے منشیات کا سدباب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاکر منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے