مریم اورنگزیب

اسموگ کے باعث ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر آگاہ کیا ہے کہ اسموگ ہیلتھ ایمرجنسی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن اور حکومتی ضابطوں کی پاسداری کے علاوہ عوام، شرکاء کی صحت اور انہیں مشکلات سے بچانے کے لیے اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی رہنما نے یہ بھی بتایا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں سے یک جہتی کے لیے مرکزی جنرل کونسل کا یہ اجلاس 11 نومبر کو قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے