عمران خان

اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے آئندہ 24 گھنٹوں میں زمان پارک جانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے آئندہ 24 گھنٹوں میں زمان پارک جانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون جج کو دھمکانے اور توشہ خان کیس میں عدم پیشی پر اسلام آباد کی دو عدالتوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دو ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کیے ہیں جس کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم گرفتاری کیلئے لاہور پہنچ چکی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی ٹیم جب لاہور پہنچی تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی لے کر نکلے ہوئے تھے لیکن داتا دربار پہنچنے سے قبل ہی بلٹ پروف گاڑی سے مختصر خطاب کر کے واپس چلے گئے۔ داتا دربار پر منتظر کارکن مایوس ہوگئے جبکہ عمران خان نے خطاب میں اتوار کو 2 بجے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد پولیس کے افسران کا کئی گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد سے آنے والی پولیس ٹیم کی مکمل معاونت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور پولیس، اسلام آباد پولیس ٹیم کو عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی دینے میں تعاون کرے گی، اسلام آباد پولیس زمان پارک جانے سے پہلے عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر سے بھی رابطہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے