جاوید لطیف

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاوید لطیف کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاوید لطیف کی 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف درج دہشت گردی کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وکیل نے کہا کہ دونوں صوبوں میں مخالف پارٹی کی حکومت ہے اس لیے حفاظتی ضمانت چاہ رہے ہیں اور ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کیں جائیں۔

اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے دہشت گردی کے دو مقدمات میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی دس دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے