شاہد خاقان عباسی

جو ظلم ان لوگوں نے کیے ہیں ان جوابات کو دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت)   پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین نیب سے کوئی پوچھ گچھ کرے تو مختلف بہانے کر کے اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جان بچے گی نہیں، جو ظلم ان لوگوں نے کیے ہیں ان جوابات کو دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے اسلام آباد نیب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا سرکس ابھی تک چل رہا ہے، سابق چیئرمین نیب گھر چلے گئے۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم عوامی فیصلے کا احترام کریں گے اگر عام انتخابات میں ہار گئے تو اپوزیشن میں جائیں گے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر دوسرا لفظ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے، میں نے عدالت سے پوچھا کہ کیا کسی جرم کے بغیر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے، جس پیسے پر ٹیکس دیا ہو کیا اس پر منی لانڈرنگ ہوسکتی ہے، اسکا جواب نہ نیب کے پاس ہے نہ عدالت کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے