نواز شریف

استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کا سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے دبئی میں رابطہ

دبئی (پاک صحافت) استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے دبئی میں رابطہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں۔ میاں نواز شریف نے استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنماؤں سے پنجاب کی سیاست پر گفتگو کی ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ایک اور ملاقات بھی کریں گے۔ نواز شریف آج شیخ زید روڈ کے ہوٹل میں ن لیگ امارات کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے