شہباز شریف

اداروں کے خلاف نعرے لگانا قومی مفاد کے برعکس ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوامی جلسوں میں اداروں کے خلاف نعرے لگانا کسی طور قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ ہمیں اس سے گریز کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے جلسوں میں اداروں کے خلاف نعروں کی مخالفت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسوں میں اداروں کے خلاف نعرے لگانا قومی مفاد کے برعکس ہے۔ فیصل آباد میں جلسے میں نعرے لگانے والے کا تعلق ن لیگ سے نہیں ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناکامی پاکستان کے وجود اور مفادات کے لئے زہر قاتل بن چکی ہے۔ حکومت سے نجات حاصل نہ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔ اس لیے موجودہ پوری حکومت کو مکمل چھٹی دینے کی ضرورت ہے۔ مسائل کے دلدل سے ملک کو نکالنے کے لئے سنجیدہ، قابل اور دیانت دار ٹیم کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے