شیری رحمان

احتجاج کے بجائے الیکشن ٹریبونل میں جانا چاہئے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے بجائے الیکشن ٹریبونل میں جانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی پرامن احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالی، انہیں احتجاج کے بجائے الیکشن ٹریبونل میں جانا چاہئے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی شہر بند نہیں کیا، پرامن احتجاج سب کا جمہوری حق ہے، احتجاج اور رکاوٹوں سے عوام آپ سے تنگ آجائیں گے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹربیونل جانے کے بجائے سڑکوں پر بیٹھنا مناسب نہیں، پیپلز پارٹی کسی کے احتجاج سے گھبرانے والی نہیں، یہ ٹریبونل جائیں گے تو سب کا کچا چٹھا سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کو اتنی زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہئے، احتجاج کرنے سے آپ خود کو غیرمقبول کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے