شازیہ مری

اب وقت آگیا ہے عمران خان خود قوم سے معافی مانگ لے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے عمران خان کو اپنی نااہلی اور نالائقی کے نتیجے میں ملکی معیشت کی تباہی پر خود قوم سے معافی مانگ لینی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں یہ بار بار ایڈجسمنٹ مانگتے ہیں، یہ ناراض بچوں کی طرح دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اپنا حساب دے گی پہلے آپ تو بتائیں کہ اکاؤنٹس کیوں چھپائے ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ جلی مہنگی گیس چھ سو فیصد مہنگی ہوئی ہے، ہر پاکستانی دو لاکھ روپے کا مقروض ہے اب وقت آگیا ہے عمران خان خود قوم سے معافی مانگ لے ورنہ عوام ان کا گریبان پکڑ لے گی، اس وجہ سے کے پی کے میں یہ منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے لوگ کہتے ہیں ان کے ٹکٹ پہ الیکشن نہ لڑنا۔

یہ بھی پڑھیں

گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں، شگفتہ جمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے