مرتضی وہاب

آنے والے دن پاکستان اور عالم اسلام کے لئے اور زیادہ بہتر اور اچھے ہونگے، مرتضٰی وہاب

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام کو  عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دن پاکستان اور عالم اسلام کے لئے اور زیادہ بہتر اور اچھے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیر قانون، ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےجاری بیان میں  کہا کہ دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری عبادات اور نیکیوں کو قبول فرمائے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ اللہ ہمیں لوگوں کی مشکلات کم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے مشیر قانون، ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ رمضان میں لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ اسی طرح سال بھر قائم رہے، آنے والے دن پاکستان اور عالم اسلام کے لئے اور زیادہ بہتر اور اچھے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

پنجاب حکومت کا گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ کرلیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے