منظور وسان

عمران خان اور شیخ رشید کونسی جیل میں جائیں گے؟ منظور وسان نے بتا دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے  پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان  اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے  پہلے اڈیالہ اور خیرپور جیل کہا تھا مگر اب انہوں نے بتایا ہے کہ وہ دونوں  مچ جیل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ شیخ رشید غریب آدمی  ہے اسے کون ماریگا، حکومت کسی کو مارنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ خیال رہے کہ انہوں جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ  پی ٹی آئی والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی حکومت آٹے اور گھی میں کمی لائی ہے۔

واضح رہے کہ منظور وسان نے جاری بیان میں مزید کہاکہ عام انتخابات فروری 2023 کے پہلے ہفتے میں ہوتے دیکھ رہا ہوں، عام انتخابات کااعلان رواں سال کےنومبرمیں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ نے کہا کہ دھرنے دھرنے ہی ہوتے ہیں دھرنوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے اسے رد کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے