پی ٹی آئی

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت شدید اختلافات کا شکار

مظفر آباد  (پاک صحافت) آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، شدید اختلافات کے باوجود سینئیر وزیر سردار تنویر الیاس نے اپنے قریبی  ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد استعفیٰ دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حکومت میں اختلافات سامنے آنے کے بعد  سردار تنویر الیاس جلد ہی وہ سینئر وزیر کےعہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تاہم سردار تنویر الیاس ممبر اسمبلی کے طور کام جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ تنویرالیاس خان مظفرآباد میں کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ  آزاد کشمیر کابینہ کے پہلے تعارفی اجلاس میں سردار تنویر الیاس خان کے علاوہ سردار میر اکبر خان، اکمل سرگالہ ،بیگم شاہدہ صغیر ،علی شان سونی اور مشیر اکبر چوہدری بھی شریک نہیں ہوئے ۔ یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کو ان کی فعالیت کی وجہ سے آزاد کشمیر کا متوقع وزیر اعظم بھی سمجھا جارہا تھا تاہم وزیر اعظم  عمران خان نے غیر معروف رکن سردار عبد القیوم نیازی کو وزیر اعظم نامزد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے