جنرل عاصم منیر

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

راولپنڈی (پاک صحافت) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا اور پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے