آرمی چیف باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق الوداعی دورے کے موقع پر آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں انٹیگریٹڈ فائر پاور مینیوور ایکسرسائز کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر بہاولپور کور کے دستوں، جے ایف-17 تھنڈر طیاروں، کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مربوط فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور دستوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے فوجیوں کو ہدایت کی کہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔ آرمی چیف نے دورے کے موقع پر بہاولپور میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے