علامہ طاہر اشرفی

آج ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر قرآن مجید کی حرمت کے لیے آواز بلند کرنی ہے، طاہر اشرفی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آج ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر قرآن مجید کی حرمت کے لیے آواز بلند کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں، ملک بھر کے مشائخ و علما مساجد میں قرآن پاک کی حرمت کا درس دیں۔

واضح رہے کہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ امید ہے یورپی یونین اور اقوام متحدہ قرآن کریم کی حرمت کے حوالے سے قانون سازی کریں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر آج بعد از نماز جمعہ پُر امن احتجاج کی کال بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے