منظور وسان

آج سے عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ ، آج سے عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی۔ منظور وسان کاکہنا ہے کہ عمران خان کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوں گے، کرپشن کے جن الزامات میں دوسروں کو پھنسایا جاتا تھا اب حقیقت سامنے آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق  مشیر زراعت منظور وسان نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یہ اہم اور خطرناک دن ہیں۔ ہوسکتا ہے الیکشن کے بعد خود عمران خان بیگم کے ساتھ باہر چلے جائیں۔ منظور وسان نے کہاکہ جب ضمنی الیکشن ہوں گے عمران خان ہارے گا نواز لیگ والے اکثر جیتیں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر منظور وسان نے مزید کہا کہ  الیکشن 2023 میں ہوں بڑی بڑی اہم شخصیات عمران خان کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  میں اس نیب کی ترمیم کی حمایت نہیں کرتا اور نا ہی میرا کیس اس ترمیم کے ساتھ ہے، کاش تھوڑی دیر بعد ترمیم ہوتی ہم بھی اثاثہ جات کے کیس بناتے یہ جواب دیتے تو خوشی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے