شاہد خاقان عباسی

آئین شکنوں کو وہ سزا دی جائے جو دوسرں کیلئے نشان عبرت ہو۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملکی آئین کو پاوں تلے روندنے والوں کو وہ سزا دی جائے جو دوسروں کے لئے عبرت کی نشان ہو اور کوئی آئین شکنی کا سوچ بھی نہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن کی کہانیاں سامنے آرہی ہیں، اس نے ان کو چھپانے کیلئے آئین توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ آئین شکنوں کو وہ سزا دی جائے کہ کوئی یہ سوچ بھی نہ سکے کہ آئین صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے جسے جب مرضی پھاڑ دیا جائے، یہ بد نصیبی ہے کہ ایسے لوگ ملک کے حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن آج نہیں ہوئے تو کل ہو جائیں گے، مسئلہ الیکشنوں کا نہیں، مسئلہ آئین کو روندنے کا ہے، آئین شکنوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے