آئی ایم ایف

آئی ایم ایف گلوبل آؤٹ لک جاری، پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی 2025 میں 3.5 اور 2029 میں 5.0 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق اس سال معاشی شرح نمو دو فیصد اور اگلے سال 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے، جبکہ رواں سال مہنگائی 21 فیصد ہدف کے مقابلے 24.8 فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف کے کہنا ہے کہ اگلے مالی سال مہنگائی میں 12.1 فیصد کی نمایاں کمی متوقع ہے، رواں سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے