جاپانی کمپنی

جاپانی کمپنی کی جانب سے ہر اینڈرائیڈ فون سے بالکل مختلف نیا اسمارٹ فون

کراچی (پاک صحافت) جاپان میں گھریلو برقی مصنوعات بالخصوص ٹوسٹر تیار کرنے والی کمپنی بالمودا نے اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔فیچرز کے لحاظ سے یہ ایک مڈرینج فون ہے جس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 765 پراسیسر موجود ہے۔ فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ بیٹری محض 2500 ایم اے ایچ کی ہے، مگر اس کی بیٹری لائف کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

کمپنی کے مطابق وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔بالمودا فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے مگر یہ بیشتر اینڈرائیڈ فونز سے کافی مختلف ہے۔اس میں ایک انٹرا ایکٹیو ہوم اسکرین متعدد آپشنز کے ساتھ ہے، مثال کے طور پر گوگل میپس کو لائنز پر سوائپ کرنے سے اوپن کیا جاسکتا ہے۔اسکرین کے ایک سے دوسرے کونے کی جانب سوائپ کرنے پر کیلنڈر، نوٹ یا کیلکولیٹر کو اوپن کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بالمودا فون مارکیٹ میں دستیاب دیگر فونز سے کافی حد تک مختلف ہے۔یہ 4.9 انچ ڈسپلے والا فون ہے جو 4.7 انچ کے آئی فون ایس ای سے کچھ بڑا اور 2 ملی میٹر چوڑا ہے، مگر چھوٹے بیزل کی وجہ سے یہ آئی فون سے 15 ملی میٹر چھوٹا ہے۔اس کی موٹائی 13.7 ملی میٹر ہے اور اس کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہے جو 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ اوپری بائیں کونے پر فنگر پرنٹ سنسر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے