شمشاد اختر

آئی ایم ایف پروگرامز کو معاشی حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرامز کو معاشی حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے لیے پاکستانی وفد مراکش میں موجود ہے۔ نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر اجلاس کے سائیڈ لائن پر اہم ملاقاتیں کریں گی، ان کی مراکش کے وزیر تجارت و صنعت کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے امدادی پروگرام کے موضوع پر تقریب میں بھی شرکت کی۔

وزیر خزانہ شمشاد اختر نے مراکش میں بل بلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران فاؤنڈیشن کے تعاون سے راست ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر متعارف کروانے پر غور اور وزارت خزانہ اور بی ایم جی فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق بی ایم جی فاؤنڈیشن قومی مالیاتی شمولیت پروگرام میں ڈیجیٹل پاکستان اسٹیک کے لیے مدد دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے