شمشاد اختر

آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی اُمید ہے، شمشاد اختر

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی اُمید ہے۔ وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ تمام اداروں نے اہداف پر عمل درآمد کیا اور کارکردگی اطمینان بخش ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ٹیم مذاکرات میں مصروف عمل ہے، دعا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز سے کامیاب ہو جائیں۔ شمشاد اختر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ میری اور معاشی ٹیم کی میٹنگز بہتر ہوئی ہیں، پالیسی سطح کے مذاکرات میں خود شرکت کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے