وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف ریلیاں نکالنے پر شدید انتباہ جاری کردیا

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف ریلیاں نکالنے پر شدید انتباہ جاری کردیا

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف ریلیاں نکالنے پر شدید انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ریلیوں کا انعقاد کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے گی جن کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کی جانب سے مذکورہ بیان اسے وقت پر سامنے آیا جب 11 جماعتی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) 13 دسمبر کو لاہور میں حکومت مخالف مہم میں ریلی نکالے گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ہم سب عدالتوں اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے احکامات کے بارے میں جانتے ہیں، کوئی بھی اجتماع جس کے باعث کووڈ 19 پھیلانے کا خطرہ ہو وہ غیر قانونی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت خاص طور پر کسی کو نشانہ نہیں بنارہی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری اجتماعات میں تمام معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی سختی سے پیروی کی جاتی ہے۔

اس سے قبل آج سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم کو لاہور میں اپنا اگلا جلسہ کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاہم اس غیر قانونی (اجتماع) کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، وبائی بیماری کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور پی ڈی ایم کے جلسوں کی وجہ سے کیسز میں اضافہ لوگوں کی زندگی اور معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کو لاہور ریلی کے انعقاد سے نہیں روکا جائے گا بلکہ سب کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بزدار نے کہا کہ لاہور میں انفیکشن کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی ہے اور یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے کیسز کی روشنی میں پنجاب بھر میں 2 ہزار سے زیادہ جبکہ صرف لاہور میں 625 اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو صوبائی حکومت کے پاس انتہائی سخت اقدامات اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے