مریم نواز

9 مئی کا حملہ قوم کے دلوں پر حملہ تھا جس کی منصوبہ بندی 4 ماہ تک کی گئی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا حملہ قوم کے دلوں پر حملہ تھا جس کی منصوبہ بندی 4 ماہ تک کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس لاہور میں شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، گزشتہ سال 9 مئی کو ریاست پر حملہ کیا گیا، جن خواتین اور مرد حضرات نے یہ حملہ کیا وہ سزا کے مستحق ہیں۔ جناح ہاؤس قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہے، ایک دہشت گرد جماعت نے پوری منصوبہ بندی سے جناح ہاؤس پر حملہ کیا، پاکستان سے محبت کرنے والا اس طرح کے سانحے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یقین ہوگیا کہ دہشت گردوں کے سینے میں دل نہیں ہوتا، ایسی حرکت کرنے والی سیاسی جماعت نہیں ہوسکتی، دہشت گرد جماعت نے منصوبہ بندی سے حملہ کیا، کہتے تھے ہم نے نہیں کیا، آج جھنڈے لگانے کا کیوں کہہ رہے ہیں؟ آج شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی، آنکھوں میں آنسو آگئے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا حملہ قوم کے دلوں پر حملہ تھا جس کی منصوبہ بندی 4 ماہ تک کی گئی، ملوث عناصر سخت سزا کے مستحق ہیں، عدلیہ سے سوال ہے کہ شرپسند عناصر کو سزا کیوں نہیں دی گئی۔ شہداء کی یادگاروں اور حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیئے اور گھناؤنے عمل کے مرتکب لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے