رانا ثناءاللہ

9 مئی کو جو ہوا وہ سیاسی احتجاج نہیں بلکہ سرکشی اور بغاوت تھا۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ سیاسی احتجاج نہیں بلکہ سرکشی اور بغاوت تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغاوت اور سرکشی کو سیاسی احتجاج کا نام دے کر معاف نہیں کیا جاسکتا۔ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ایک ایک ملزم کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی، آگ لگائی، حساس تنصیبات جلا دیں، کیا یہ آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی میں نہیں آتا؟ کارروائی آرمی ایکٹ کے تحت نہیں ہوگی تو کیا ٹریفک ایکٹ کے تحت ہوگی؟۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں نے احتجاج کی آڑ میں ملک بھر کی متعدد فوجی اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے