مصدق ملک

9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کے حق میں اسرائیل کا بیان حقائق بتا رہا۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کے حق میں اسرائیل کا بیان حقائق بتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث گرفتار شدگان تحقیقاتی اداروں کے سامنے بلبل کی طرح بول رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ 9 مئی کے ہنگاموں کا حکم کس نے دیا تھا۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ان گرفتار افراد کے حق میں اسرائیل کا بیان صاف بتارہا ہے کہ ان لوگوں کے پیچھے کون ہے۔ 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو پکڑا گیا تو اسرائیل نے کہا کہ حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل ان کے حق میں کھڑا ہوا جنہوں نے 9 مئی کو کوئی ادارہ، عمارت نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا بیان کیوں آیا؟ اس کا جواب ان کو دینا ہے جن کے حق میں بیان آیا، 9 مئی کی مذمت اپنی جگہ جو جرم ہوئے انویسٹی گیشن تو ہونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے