فردوس عاشق اعوان

جو بشری بی بی کے ماضی سے واقف تھا اسے سائیڈ لائن کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان

لاہور (پاک صحافت) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جو جو بشری بی بی کے ماضی سے واقف تھا اسے سائیڈ لائن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چھوڑ کر جہانگیر ترین کی نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جو کہانیاں آج چھپ رہی ہیں میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے ہی بتا دیا تھا، واٹس ایپ پر پنجاب حکومت چلائی جا رہی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو سچ سے آگاہ کیا تو مجھے پارٹی سے سائیڈ لائن کردیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس لیے نہیں چھوڑی تھی کہ مجھ پر کوئی پرچہ ہے، اس لیے چھوڑی کہ بشری بی بی مجھے پسند نہیں کرتی تھیں، بشری بی بی ہر اس شخص کو ناپسند کرتیں جو ان کی حقیقت سے واقف تھا۔ میں وقت سے پہلے وہ سب کچھ نہیں کہنا چاہتی تھی جس پر لوگ یقین نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج تمام حقائق سب کے سامنے آچکے ہیں، آج سب کو پتا چل چکا کہ پنجاب میں کیا موج مستی ہو رہی تھی۔ اکیلا انسان کامیاب نہیں ہوتا، ٹیم ورک سے کامیابی ملتی ہے، سیاسی لوگ عزت مانگتے ہیں اور عزت کیلئے سیاست کرتے ہیں، جس کا دل صاف ہو اسے مضبوطی سے کھڑے رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے