رانا ثناءاللہ

9 مئی کے ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرح بی بی کرپشن دو جمع دو والا معاملہ ہے۔ عمران خان کو اونٹھنی کا دودھ دیں، شہد، ہرن یا دیسی مرغی دیں تو اس پر اعتراض نہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یہ ظرف نہیں ان کی جیل میں ادویات و کھانا بند کر دیں، ہمارا پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال ہے کہ وہ کہتے رہے جیل میں کوئی کلاس نہیں ہونی چاہیے بلکہ سب کلاس ختم کر دینی چاہیے لیکن عمران خان اڈیالہ جیل میں دیکھ لیں جو ان کے ساتھ سلوک ہوا وہی سلوک دوسروں کے ساتھ بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کو بیرون ملک سے واپس لانے کا ملکی و غیر ملکی قانونی طریقہ کار ہے اس پر تحقیقاتی ادارے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے