9 مئی

9 مئی واقعات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرانے کی کارروائیاں شروع

لاہور (پاک صحافت) پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرانے کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے بتایا کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں لاہور پولیس کو 336 ملزمان کی تلاش ہے، مفرور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق جائیدادیں ضبط کرانے کی کارروائیاں شروع کر دی ہے۔

عمران کشور کے مطابق 9 مئی واقعات میں ملوث اشتہاری ملزمان میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اور دیگر کارکن شامل ہیں، 9 مئی کے حوالے سے 14 پرچے درج کیے گئے تھے جن میں ملوث بہت سے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر ہونے والے واقعے کی تفتیش جاری ہے، مختلف ٹیمیں کیس پر تفتیش کررہی ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر ہماری ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے