خواجہ آصف

9 مئی کو جلوس میرے گھر پر حملے کے لیے بھیجا گیا، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جلوس میرے گھر پر حملے کے لیے بھیجا گیا، جلوس کی قیادت کون لوگ کر رہے تھے؟ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ میرے جیسا سیاسی کارکن شکایت کرتا اچھا نہیں لگتا، جب لوگ مظلوم بننے کی کوشش کریں تو ان کو یاد دلانا ضروری ہو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ میرے خلاف پی ٹی آئی کابینہ سے آئین کے آرٹیکل 6 کی کارروائی شروع کروائی گئی جس کی سزا موت ہے، میری نظر بندی کے دوران میری بیوی اور بیٹے کے خلاف بھی مقدمات بنائے گئے اور وہ 4 سال عدالتوں کے چکر لگاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال قبل آج کے دن مجھے سیاسی مخالفوں کی درخواست پر نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کیا، اللّٰہ نے ہمت اور حوصلہ عطا فرمایا، ثابت قدم رہا اور 6 مہینے قید رہا۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما نے کہا کہ میرے مخالف اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے نیب کے سامنے پیش ہونے سے کتراتے رہے، اللّٰہ نے مہربانی کی اور نیب نے میرے خلاف انکوائری بند کردی اور مجھے بے گناہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے