رانا مشہود

8 فروری کو پورے ملک میں شیر دھاڑے گا۔ رانا مشہود

کراچی (پاک صحافت) رہنما ن لیگ رانا مشہود کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پورے ملک میں شیر دھاڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف پٹیشن پیپلزپارٹی کی جانب سے فائل ہوئی تھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کے امیدوار حلقوں میں مقابلہ کریں، مخالفین مقابلہ کریں، پٹیشن کے پیچھے نہ چھپیں۔ شہباز شریف کو این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنے کا مطالبہ کرتے ہیں، 2018ء میں اس ملک کے ساتھ زیادتی ہوئی جو اب نہیں ہونی چاہیے۔ 8 فروری کو پورے ملک میں شیر دھاڑے گا، عوام کی نظر میں وہ جماعت کامیاب ہوگی جو کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کا ماڈل پنجاب میں لے آئیں گے، بلاول کے اس مؤقف پر سب کو ہنسی آئی تھی، تمام صوبوں میں پنجاب کا ماڈل چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے