عائشہ غوث پاشا

8 سال میں پاکستان کا بیرونی قرضہ تقریباً دُگنا ہوگیا۔ عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (پاک صحافت) عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 8 سال میں پاکستان کا بیرونی قرضہ تقریباً دُگنا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت عالمی معیشت مشکل حالات سے گزر رہی ہے، حال ہی میں پاکستان کو 2 بار ڈیفالٹ کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 8 ٹاپ ملکوں میں شامل ہے، 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زیادہ کے نقصانات ہوئے۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، یہ صورتحال ہر پاکستانی کیلئے تشویش کا باعث ہونی چاہیے، آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود پاکستان کو عالمی اداروں سے معاونت توقعات سے کم ملی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر طاقت کے اسٹرکچر میں بھی تبدیلیاں آرہی ہیں، روس یوکرین جنگ کے عالمی معیشت اور معاشرے پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، عالمی حالات کے پاکستان پر اثرات مرتب ہورہے ہیں، پاکستان طوفان میں گھرا ہوا ہے، معاشی چیلنج بہت شدید نوعیت کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے