پاک فوج

8 فروری کے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات 2024 میں پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں سیکیورٹی سے متعلق وزرات داخلہ سے جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ 27 نومبر تک چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ دے، دستیاب سیکیورٹی اہلکاروں کی کل تعداد اور بین پلان بھی دیا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبے آئینی طور پر الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، تمام حلقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر پولیس نفری کی قلت کے باعث پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے