خورشید شاہ

فل کورٹ کے ذریعے عدلیہ آئینی بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کرے، خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم بند گلی میں پہنچ چکے ہیں، اگر کوئی راستہ بن سکتا تو وہ فل کورٹ ہے، فل کورٹ کے ذریعے عدلیہ آئینی بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کرے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تجربے سے بتا رہا ہوں وقت بہت کم ہے، حل نہ نکالا تو کچھ بھی ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ سیاسی بحران پیچھے رہ گیا، آئینی بحران نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا، آئینی و سیاسی بحران کے حل کے لیے نہ کوئی ادارہ بچا، نہ شخصیت۔ آئینی و سیاسی معاملات بند گلی میں چلے جائیں تو گھڑی کی ٹک ٹک شروع ہو جاتی، اگر کچھ غلط ہوا تو اہم ادارے ذمے دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ضد اور انا نے ملک کو اس دلدل تک پہنچایا ہے، سیاسی بحران کو حل کرنے کی بجائے سنگین آئینی بحران پیدا کر دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی بحران کی ذمے داری کا حقیقی تعین کرنا ہے تو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ پاشا سے شروع کریں، جنرل ریٹائرڈ پاشا، جنرل ریٹائرڈ ظہیر اسلام، جنرل ریٹائرڈ فیض نے عمران خان کی آبیاری کی، ان کو مسلط کرنا ہی ملک کو درپیش خرابی کی اصل بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے