محمد زبیر

21 اکتوبر کو پتہ چل جائے گا نوازشریف کتنے مقبول لیڈر ہیں۔ محمد زبیر

کراچی (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو پتہ چل جائے گا نوازشریف کتنے مقبول لیڈر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ نوازشریف کے استقبال کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لاہور پہنچیں، نوازشریف 3 بار وزیراعظم بنے، ہر دفعہ ان کی حکومت ختم کی گئی، انہیں تینوں بار نکالا گیا۔

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کی خدمت کی، (ن) لیگی دور میں ملک میں سب سے کم مہنگائی تھی۔ نوازشریف الیکشن مہم کی قیادت کیلئے وطن واپس آرہے ہیں۔ ان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں سے نوازشریف کے استقبال کیلئے لوگ لاہور جائیں گے۔ نوازشریف کی خواہش ہے کہ سندھ کے کارکنان بھی زیادہ سے زیادہ لاہور آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے