موٹرولا کی جانب سے 200 میگاپکسل کیمرہ سے لیس اسمارٹ فون کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) موٹرولا کے حوالے سے ایک عرصے سے یہ  افواہیں گرم تھیں کہ  کمپنی جلد اپنا مرکزی اور مشہور فون لارہا ہے جس میں کیمرے اور ریزولوشن کو اہمیت دی جائے گی۔ اب اس کا اعلان ہوگیا ہے اور اگلے ماہ موٹرولا 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کررہا ہے۔ تاہم کمپنی  کی جانب سے اب بھی اس کا آفیشل نام نہیں بتایا جارہا ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ شاید اس کا نام ’موٹرولا فرنٹیئر‘ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے قبل موٹرولا نے اعلان کیا تھا کہ اس کے اگلے فلیگ شپ فون میں نئی اسنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن ون چپ سیٹ نصب ہوگی جو اسے مزید تیزرفتار بنائے گی۔ بعض تجزیہ نگاروں نے بتایا ہے کہ موٹرولا نے اس پر بہت محنت کی ہے اور فون سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ اس کے اسکرین کی لمبائی 6 اعشاریہ 67 انچ اور خمیدہ بتائی جارہی ہے۔ ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ریفریش ریٹ 144 ہرٹز رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 200 میگاپکسل مرکزی (پرائمری) فون کے علاوہ اس میں مزید تین کیمرے بھی ہوں گے۔ جن میں سے ایک 50 میگاپکسل الٹراوائڈ سینسر اور 12 میگاپکسل کا ٹیلی فوٹو لینس اور سینسر بھی موجود ہوگا۔ اس کے علاوہ چارجر 120 واٹ کا دیا جائے گا جو بہت تیزی سے فون چارج کرے گا جبکہ 50 واٹ وائرلیس چارجنگ کی سہولت موجود ہوگی۔ وائرلیس چارجنگ کے لیے فون کے اندر خصوصی کوائل نصب کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سائنسدانوں کی ہلکے وزن کے پرنٹ ایبل سولر پینلز کی تیاری میں پیشرفت

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے ہلکے وزن کے ایسے سولر پینلز کی تیاری میں پیشرفت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے