بلاول بھٹو زرداری

سابق حکومت کا فوری انتخابات کا مطالبہ جائز نہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات چاہتی ہے، سابق حکومت کا فوری انتخابات کا مطالبہ جائز نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے انتخابی اصلاحات کے بعد صاف و شفاف انتخابات کروائیں، حقیقی جمہوریت کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، ہم نے انتخابی اصلاحات کا عمل شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  گن پوائنٹ پر یا کسی بھی دباؤ میں آ کر قانون سازی نہیں چاہتے۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی کہاکہ  پاکستان اور ترکی کے عوام ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ پاکستان نے ترکی کے ساتھ دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا ہدف رکھا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 2 سالوں میں دو طرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ  ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، 2005کے زلزلے میں ترکی کے عوام اور حکومت نے پاکستان کی مدد کی، 2010اور2011 کے سیلاب کے وقت ترکی کی حکومت نے امداد بھیجی۔  انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمارا ہمسایہ ہے جو ہر وقت مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، آج کل پوری دنیا چین کے ساتھ تجارت کرنا چاہتی ہے، پاکستان اور چین کے مابین سی پیک منصوبہ جاری ہے، سی پیک منصوبے سے پاکستان اور چین میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے